ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کمٹہ کی مورور پہاڑی پر تعمیر ہوگا منی ائیر پورٹ؛ سروے جاری

کمٹہ کی مورور پہاڑی پر تعمیر ہوگا منی ائیر پورٹ؛ سروے جاری

Sat, 18 Mar 2017 17:35:46    S.O. News Service

کمٹہ 18؍جنوری (ایس او نیوز)امسال بجٹ میں کاروار میں ہوائی اڈّہ تعمیر کرنے کا جو اعلان ہوا ہے اس سے ضلع کے لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑگئی ہے۔ مزید ایک خوشخبری یہ آرہی ہے کہ یہ منی ائرپورٹ کمٹہ کی مرور پہاڑی پر تعمیر کرنا  یقینی ہوگیا ہے۔

گزشتہ کچھ عرصے پہلے ضلع شمالی کینرا کے بھٹکل، مرجان، کاروار، گوکرن اور کمٹہ کے علاقوں میں منی ایئر پورٹ تعمیر کرنے کے سلسلے میں سروے کیا گیا تھا۔ اب معلوم ہوا ہے کہ کمٹہ کی مرور پہاڑی چونکہ کافی وسیع اور سطح سمندر سے کافی بلند ہے اور وہاں کی زمین میں لوہے کے ذرات کی مقدار کافی زیادہ ہے ، اس لئے اس جگہ کو ایئر پورٹ کی تعمیر کے لئے مناسب ترین قرار دیا گیا ہے۔تیکنیکی طور پر کہا جاتا ہے کہ رن وے کی زمین میں لوہے کے ذرّات کی بڑی مقدار موجود رہنے سے ہوائی جہاز کی لینڈنگ میں بڑی سہولت ہوتی ہے۔لہٰذا بہت جلد یہاں پرچھوٹے ہوائی اڈّے کی تعمیر کا آغاز ہوجائے گا۔ خبر ملی ہے کہ ائرپورٹ کے لئے مرور پہاڑی پر سروے کا کام جاری ہے۔


Share: